Advertisement

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی روک دی

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی روک دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی روک دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر ماہانہ سبسڈی 4 ارب روپے تھی، وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سالانہ 60 ارب روپے سبسڈی دے رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر 50 ارب روپے وزیراعظم ریلیف پیکج کیلئے مختص تھے، اسٹورز پر 10 ارب رمضان ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی دی جارہی تھی  جبکہ یہ سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کیلئے مختلف تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بے انکم سپورٹ اور عام صارفین کیلئے یکساں نرخ پر چیزیں دستیاب ہوں گی، وفاقی حکومت سبسڈی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر کام کررہی ہے۔

حکام کے مطابق کارپوریشن کو سیلز بڑھانے یا نقصان والے اسٹورز بند کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی بحال کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کرنا ہے۔

Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام نے مزید کہا کہ سبسڈی کے عمل کو مزید شفاف بنانے کیلئے مختلف آپشنز پر کام ہورہا ہے، کارپوریشن نے مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی ہے، مقامی فلور ملز سے خریداری کے بعد آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version