Advertisement

پاکستان میں آئی پی پیز کا گھناؤنا کردار، ہوش رباانکشافات منظر عام پر

پاکستان میں آئی پی پیز کا گھناؤنا کردار، ہوش رباانکشافات منظر عام پر

پاکستان میں آئی پی پیز کا گھناؤنا کردار، ہوش رباانکشافات منظر عام پر

پاکستان میں کچھ آئی پی پیز کا گھناؤ ناکردار سامنے آیا ہے جس کے بعد ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آگئے۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر عام پرآگئے ہیں، کچھ آئی پی پیز نے غلط کنٹریکٹ کی وجہ سے بغیر بجلی پیدا کیے حکومت پاکستان سےاربوں روپے وصول کئے، آئی پی پیز  کی جانب سے غلط کنٹریکٹ کیے گئے جس کا خمیازہ حکومت پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

  ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پیز نے بنگلہ دیش اور ویتنام کے مقابلے میں پاکستان میں اسی کیپیسٹی کے ونڈز پلانٹس چار گنا مہنگے لگائے یعنی کہ اوورانوائسنگ کی، پاکستان میں کوئلے کے ذخائر کے باوجودآئی پی پیز بجلی پیدا کرنے کے لیے امپورٹڈ فیول جیسا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور درآمدی کوئلے پرانحصار کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کے ان اقدامات کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا ہو رہی ہے، آئی پی پیز نے جتنا امپورٹڈ فیول درآمد کیا اتنی بجلی پیدا نہیں کی اور حکومت سے اربوں روپے کی سبسڈی بھی حاصل کی، آئی پی پیز حکومت پاکستان کے بے پناہ اصرار کے باوجود فرنزک آڈٹ سے گریزاں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پیز نے پلانٹس کی دیکھ بھال کی مد میں حکومت پاکستان سے اربوں روپے وصول کیے، جبکہ پلانٹس کی دیکھ بھال پر اس کی چوتھائی رقم بھی خرچ نہیں ہوتی، حیرت انگیز طور پر حکومت پاکستان آئی پی پیز کی انشورنس بھی خود برداشت کر رہی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے ابتدا میں آئی پی پیز لگانے کے اخراجات بھی برداشت کیے، حکومت پاکستان نے ٹیکس ڈیوٹی اور انشورنس کی مد میں بھی آئی پی پیز مالکان کو سہولیات مہیا کی، جبکہ تمام اخراجات برداشت کرنے کے باوجود کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر پلانٹس حکومت پاکستان کی ملکیت نہیں ہوں گے۔

 ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پیز کے بیشتر مالکان لوکل ہیں مگر دانستہ طور پہ کنٹریکٹ کچھ فارنرز کے نام پر کیے گئے۔

توانائی کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کو بھاری ادائیگیوں کی وجہ سے حکومت کو دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے، آئی پی پیز اپنی لاگت سے سینکڑوں گنا منافع کما چکے ہیں اس لئے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں بیشتر آئی پی پیز پر چند بااثر خاندانوں کی اجارہ داری ہے، کچھ آئی پی پیز رضا کارانہ طور پر حکومت سے مذاکرات اور قیمتیں  کم کرنے کو تیار ہیں، جبکہ آئی پی پیز کی ملی بھگت سے حکومت پاکستان کو اربوں روپےکا نقصان ہو چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version