Advertisement

اربن فلڈنگ کا خدشہ؛ وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کردیا

انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ ن لیگ کا وژن اور ترجیح ہے، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرہ کی پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتطامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا اور بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے گلی محلوں سے بھی بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی ذیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 وزیر اعلیٰ مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہیں اور بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن موجود رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version