Advertisement

مریم نواز کا فیصل آباد کے لئے میگا پراجیکٹس کا اعلان

مریم نواز کا فیصل آباد کے لئے میگا پراجیکٹس کا اعلان

مریم نواز کا فیصل آباد کے لئے میگا پراجیکٹس کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے فیصل آباد کے لئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فیصل آباد کے کمشنر آفس پہنچی، جہاں ان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصل آباد کے لیگی ارکان اسمبلی سمیت ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران مریم نواز کو فیصل آباد ڈویژن میں جاری پراجیکٹس اور امن وامان کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ فیصل آباد میں پاکستان کا دوسرا آئی ٹی سٹی، سفاری پارک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد میں بین الاقوامی معیار کا سفاری پارک بنایا جائے گا اور اگلے سال سے میٹرو بس پراجیکٹ بنے گا جب کہ مریم نواز نے روٹی، آٹا اور اشیائے خورونوش کے نرخ پر مکمل کنٹرول رکھنے اور مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری لگانے کی ہدایت کی، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو فیصل آباد شیخوپورہ روڈ اپ گریڈیشن کی ہدایت کی گئی جب کہ فیصل آباد ڈویژن میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتربنانے کی  بھی ہدایت کی۔

Advertisement

مریم نواز نے کہا کہ جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں، پورے پنجاب میں پی ایچ اے اور واسا کے ادارے قائم ہوں گے جب کہ پنجاب بھر کے بنیادی مراکز صحت کو ری ویمپ کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسران فیلڈ میں جاکر نرخ کی مانیٹرنگ کریں اور ہر چیزپر نظر رکھیں، اضلاع کو پنجاب ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت مین پاور فراہم کریں گے جب کہ تجاوزات کے خاتمے سے شہر کی خوبصورتی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیلز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا، سیوریج اور ڈرینج کے مسائل کے حل کے لئے وسائل فراہم کریں گے، ڈی ایچ کیو چنیوٹ کی تکمیل کے لیے مزید فنڈز دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جرائم پیشہ گینگ کے خاتمے کے لئے کومبنگ آپریشنز بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا کہ منشیات کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں، منشیات فروشوں کو پنجاب میں چھپنے کی جگہ نہ ملے جب کہ لوگوں کو اطمینان ہونا چاہیے کہ ان کی حفاظت کے لیے پولیس موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version