Advertisement

ژوب میں زائرین بس گہری کھائی میں جا گری، 4 مسافر جاں بحق

ژوب

ژوب میں زائرین بس گہری کھائی میں جا گری، 4 مسافر جاں بحق

ژوب  میں زائرین  کی بس گہری کھائی میں  گرنے سے چار مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق  ژوب کے علاقے دانہ سر کے مقام پر زائرین بس گہری کھائی میں  گرنے سے چار مسافر جاں بحق  اور 24 زخمی ہوگئے۔

کئی مسافروں کی تشویشناک حالت  میں ٹراما سینٹر ژوب منتقل کردیا گیا ۔

زائرین کی بس اسلام آباد سے کوئٹہ آرہی تھی ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حکومت بلوچستان  نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  تحقیقات کا حکم دے دیا  ہے۔

Advertisement

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے ۔واقعے  میں 4 افراد  کے جاں بحق جبکہ 20 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو پولیس اور لیویز کی گاڑیوں میں ژوب اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version