Advertisement

ایف بی آر ریونیو شارٹ فال پر وزیراعظم نالاں؛ بورڈ ممبران تبدیل کیے جانے کا امکان

ایف بی آر

ایف بی آر ریونیو شارٹ فال پر وزیراعظم نالاں؛ بورڈ ممبران تبدیل کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ریونیو شارٹ فال پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایف بی آر کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بورڈ ممبران تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز، ممبر کسٹمز آپریشنز، ممبر کسٹم پالیسی ونگ و دیگر کی تبدیلی کے امکانات ہیں۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تقریباً 100 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ہے، جس کے بعد وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر کو آئندہ ماہ ٹارگٹ پورا کرنے اور ٹیم میں تبدیلیوں کا گرین سگنل دیا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال ٹیم میں تبدیلیاں کر کے اپنی ٹیم تیار کر رہے ہیں، ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ممبر کسٹم پالیسی ثریا احمد بٹ اور ممبر پی آر ایف بی آر کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے ممبر کسٹمز پالیسی اور ممبر پی آر دو ماہ بعد دسمبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں، رواں ماہ ستمبر کے دوران تقریباً 1220 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنا ہو گا۔

Advertisement

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر کسٹم آپریشنز اشہد جواد کی جگہ گریڈ اکیس کے افسر جنید جلیل کی تعیناتی ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version