Advertisement

پی ٹی آئی جان بوجھ کر احتجاج کیلئے اہم دن منتخب کرتی ہے، ملک احمد خان

ملک احمد خان

پی ٹی آئی جان بوجھ کر احتجاج کیلئے اہم دن منتخب کرتی ہے، ملک احمد خان

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جان بوجھ کر احتجاج کیلئے اہم دن منتخب کرتی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جان بوجھ کر احتجاج کیلئے ایسا اہم دن منتخب کرتی ہے، احتجاج اس وقت ہی کیوں جب ایس سی او اجلاس ہونے جارہا ہے، قوم کے متحد ہونے کے دن احتجاج قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا آئین شہری حقوق کو متاثر کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ کیا احتجاج یہ حق بھی دیتا ہے صوبائی حکومت اسلام آباد پر حملے کرے؟

ملک احمد خان نے کہا کہ مسلح ہو کر کرین اور جتھے، پولیس فورس ساتھ لیکر آتے ہیں، یہ لوگ فائرنگ سے بھی اجتناب نہیں کرتے، کوئی جماعت مسلح جتھے لیکر محاصرہ کرے تو اسے روکنے کیلئے شہر بند کرنے پڑتے ہیں، امن و امان کا قیام صوبے کی ذمے داری ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ احتجاج کے نتیجے میں املاک کا نقصان ہو رہا ہے، کیا کور کمانڈرز کے گھروں کو آگ لگانا احتجاج ہے؟ ریڈیو پاکستان کی عمارت اور قلعہ بالاحصار کو جلانا پُرامن احتجاج تھا؟

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 2014 دھرنے کے وقت بھی چینی صدر کا دورہ تھا، امن سے متعلق اجلاس ہر بار احتجاج کی جانب چلا جاتا ہے، بحیثیت اسپیکر میرا جھکاؤ کسی طرف نہیں ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے طلب کردہ اجلاس تو اتر سے بلارہے ہیں، اپوزیشن نے امن و امان کی صورتحال پر مسلسل پانچواں اجلاس بلایا ہے، دیکھنا ہے احتجاج عام آدمیوں کی زندگی کیلئے کتنا خطرناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک صوبے کی حکومت بار بار وفاق پر حملے کررہی ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج پُرتشدد ہے، املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، ایک گروہ انارکی پھیلانا اپنا حق سمجھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version