Advertisement

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کاروائی

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 134   انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کیے۔

 ترجمان کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 18 دہشت گرد گرفتارہوئے، جبکہ یہ، کارروائی لاہور، خوشاب، گجرانوالہ، پاک پتن، بہاول نگر، راولپنڈی، فیصل اباد، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی میں کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ لاہور، فیصل اباد اور راولپنڈی سے فتنہ الخوارج  کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتارکیے گئے۔  دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر 18 حفاظتی فیوز وائر 53 فٹ،  گولیاں، اسلحہ، آئی ای ڈی بم ، 1موبائل فون،  ممنوعہ پمفلیٹ، نقدی اور نقشے برامد ہوئے۔

  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت فیض، عظیم، طارق، اصف، عرفان، احسان، فتح، ولید احمد، اسد الرحمن، ضیاء الحق وغیرہ کے نام سے ہوئی، جبکہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے 2716 کومبنگ آپریشنز کے دوران 278 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 90141 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Advertisement

 حکام کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، جبکہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version