Advertisement

سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لئے 22 کروڑ ڈالرز فراہم کردیے گئے، عالمی بینک

سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لئے 22 کروڑ ڈالرز فراہم کردیے گئے، عالمی بینک

سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لئے 22 کروڑ ڈالرز فراہم کردیے گئے، عالمی بینک

کراچی: عالمی بینک کی جانب سے سندھ میں سیلاب متاثرین  کے گھروں کی تعمیر کیلئے 22 کروڑ ڈالرز فراہم کردیے گئے ہیں۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے بریفنگ میں کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نوں کے لیے 2 ارب ڈالرز امداد کا اعلان کیا تھا، سیلاب متاثرین کے نئے منصوبوں کے لئے ایک ارب 55 کروڑ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے 270 ملین ڈالرز کی کیش رقم بھی جاری کی گئی ہے جب کہ موجودہ منصوبوں کے لئے 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر فنڈنگ سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے مختص کی گئی ہے، سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لئے 500 ملین ڈالرز خرچ کیے جائیں گے جب کہ 22 کروڑ ڈالرز فراہم کردیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لئے فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں، 9 لاکھ 35  ہزار بینک اکاؤنٹس کھولے جاچکے ہیں جب کہ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لئے رقم چار اقساط میں فراہم کی جارہی ہے ہیں۔

Advertisement

ناجی بینہسین نے یہ بھی بتایا کہ سندھ میں 6 لاکھ 40 ہزار سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے، انتہائی شفاف طریقے سے سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم دی جارہی ہیں جب کہ صوبہ بلوچستان میں 104 سیلاب متاثرین کے بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے رقوم فراہم نہیں کی گئیں لیکن صوبہ بلوچستان میں 4 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی اور صوبہ سندھ میں گھروں کی تعمیر کے لئے 3 لاکھ روپے فی گھر فراہم کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version