Advertisement

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے کمانڈر سری لنکن فضائیہ کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے کمانڈر سری لنکن فضائیہ کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے کمانڈر سری لنکن فضائیہ کی ملاقات

راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر آئے کمانڈر سری لنکن فضائیہ ایئر مارشل راجا پاکسے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر سری لنکا ایئر فورس ایئر مارشل راجا پاکسے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کے دوران دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر سری لنکن ایئر فورس کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایئر مارشل راجا پاکسے نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا گیا۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Advertisement

کمانڈر سری لنکا ایئر فورس ایئر مارشل راجا پاکسے کہتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششیں قابل تعریف ہیں جب کہ پاکستان اور سری لنکا کا دفاعی تعاون خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ایئر مارشل راجا پاکسے نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فوج نے یہ بھی بتایا کہ کمانڈر سری لنکن ایئر فورس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور پیشاورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کمانڈر سری لنکن ایئر فورس نے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے بھی پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی بھی تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version