Advertisement

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سست روی کے شکار؛ پی ٹی اے کی انوکھی منطق سامنے آگئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سست روی کے شکار؛ پی ٹی اے کی انوکھی منطق سامنے آگئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سست روی کے شکار؛ پی ٹی اے کی انوکھی منطق سامنے آگئی

انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سست روی کے شکار ہیں جس حوالے سے پی ٹی اے کی انوکھی منطق سامنے آگئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ میٹا پلیٹ فارمز پرسب سے زیادہ صارفین ہونے کے باعث سست روی کا شکار ہوئے، میٹا پلیٹ فارمز کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کم متاثر ہوئے۔

پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل سے فیس بک اور واٹس ایپ سروسز زیادہ متاثر ہوئیں، میٹا ایپلیکیشن فیس بک کے پاکستان میں 50 ملین صارفین ہیں اور واٹس ایپ پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ریئل ٹائم ایپلیکیشن ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ جون 2024 میں SMW4 کٹنے سے 1.5 ٹیرا بائیٹس فی سیکنڈ ڈیٹا کی کمی ہوئی، بعد ازاں AAE-1 کیبل میں خرابی سے 0.25 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا کی کمی ہوئی۔

پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین کو مطلع کیا گیا کہ رش کے گھنٹوں میں انٹرنیٹ سست رہے گا، ٹیلی کام آپریٹرز نے فوری طور پر ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کیا۔

Advertisement

پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ ماہ اگست میں پی ٹی اے کو واٹس ایپ سروسز متاثر ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جب کہ پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹرز کو فوری طور پر مسئلے کے حل کی ہدایت دی۔

پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں واٹس ایپ اور فیس بُک کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا، سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور ٹھیک ہونے سے صورت حال نارمل ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
Advertisement
Next Article
Exit mobile version