Advertisement

مریم نواز کا چین کے وزیراعظم کی آمد پر پرجوش خیر مقدم

مریم نواز کا چین کے وزیراعظم کی آمد پر پرجوش خیر مقدم

مریم نواز کا چین کے وزیراعظم کی آمد پر پرجوش خیر مقدم

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی آمد پر پرجوش انداز میں خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ کو حکومت پنجاب اور عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں، چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو باہمی دوستی کے نئے باب کی شروعات سمجھتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین تعلقات عالمی امن، خطے کی خوشحالی اور ترقی کے ضامن ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی کا سہرا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کے سر ہے-

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف پاک چائنہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سی پیک کا آغاز پاک چین دوستی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ چینی وزیراعظم کی آمد سے سی پیک پراجیکٹس میں تیزی آئے گی اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی دوستی، اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیاد پر قائم ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان اور چین کا باہمی تعاون تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، پاکستان اور چین مل کر خوشحال اور پرامن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں جب کہ پاک چین دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے۔

مریم نواز مزید کہتی ہیں کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو عالمی خوشحالی کے لیے چین کے عزم کا اظہارکرتا ہے، چین کی اقتصادی ترقی کے ثمرات سے دنیا بھر کے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version