Advertisement

اسموگ سے بچاؤ کے لیے بوقت ضرورت مصنوعی بارش کی جائے گی، مریم اورنگزیب

اسموگ

لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی انڈیکس میں سب سے اوپر آ گیا

سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ سے بچاؤ کے لئے بوقت ضرورت مصنوعی بارش کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اسموگ سے بچاؤ کے لئے اعلان جنگ کرتے ہوئے مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ ماحولیات آرمی ایوی ایشن، سول ایوی ایشن، پی سی ایس آئی آر اور محکمہ موسمیات کی مشترکہ حکمت عملی تیار لی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مصنوعی بارش اور دیگر اقدامات کے لئے وسائل بھی مہیا کر دئیے گئے ہیں،جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محمکہ موسمیات کی معاونت سے مصنوعی بارش کی جائے گی۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسموگ کی شدت کی صورت میں تمام انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعی بارش کے حوالے سے عمل کیا جائے گا، ایک بار مصنوعی بارش پر 50 سے 70 لاکھ روپے خرچ آئے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کارخانوں اور ذرائع کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ہے، جبکہ زہریلے دھوئیں سے بچاؤ کے اقدامات سے ماحول بہتر کر لیں تو مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں ہے۔

 مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام ساتھ دیں، مل کر اسموگ پرست بچاؤ کے جہاد کو کامیاب بنائیں، فصلوں کی باقیات جلتی دیکھیں، صنعتوں سے دھواں اٹھتا دیکھیں، یا مقدار سے بڑھ کر دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھیں تو 1373 پر اطلاع دیں، ہر شہری کا تعاون انسانی جانیں بچا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version