چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے

مخصوص نشستوں کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کا اختلافی نوٹ جاری
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ کا بنچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے تحریر کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر بروز جمعہ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
نئے چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کے لیے تین سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

