تقرری کا معاملہ؛ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب آمنے سامنے

تقرری کا معاملہ؛ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب آمنے سامنے
لاہور: گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان تقرری کے معاملے پر تنازعات بڑھنے لگے۔
متعدد جامعات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور وائس چانسلر کی تعیناتی کے معاملے پر گورنر ہاؤس اور ایوان وزیر اعلیٰ آمنے سامنے آگئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پانچ یونیورسٹیز کے مختلف شعبوں کے ڈینز کی تعیناتی کے آرڈر کیے جب کہ گورنر پنجاب نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی تعیناتی کی سمریز کو مسترد کردیا۔
ذرائع گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک ایک نام فائنل کرکے بھجوائے تھے، ایوان وزیر اعلیٰ تین نام بھیجنے کا پابند ہوتا ہے۔
گورنر سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ تین ناموں میں سے ایک نام گورنر پنجاب نے فائنل کرنا ہوتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب نے ڈینز کی تعیناتی کی سمری واپس وزیر اعلی کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈینز کی تعیناتی کرکے رولز کی خلاف ورزی کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے پنجاب یونیورسٹی ،جی سی یو اور یو ای ٹی سمیت پانچ یونیورسٹیز کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے نام فائنل کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

