پنجاب حکومت کا اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 25 اکتبوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 25 اکتبوبر کو طلب کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی بجھوائی گئی سمری پر گورنر پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے جب کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پوسٹ بجٹ پر عام بحث کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی رولز میں ترمیم کے بعد پنجاب کے بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی اسمبلی میں عام بحث لازم قرار دی گئی ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 25 اکتبوبر دوپہر دو بجے طلب کرنے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔
پنجاب کے بجٹ کی منظوری کے بعد بجٹ کہاں کہاں خرچ ہوا اور کتنا خرچ نہ ہو سکا اس پر بھی بحث ہوگی، پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

