Advertisement

پاکستان، سعودی عرب میں اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، سعودی وزیر سرمایہ کاری

سعودی وزیر سرمایہ کاری

پاکستان، سعودی عرب میں اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، سعودی وزیر سرمایہ کاری

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے۔

اسلام آباد میں پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر  ہے،کئی مرتبہ یہاں آچکا ہوں۔پاکستانی حکومت کی قیادت نے گزشتہ روز بھرپور خوش آمدید کیا۔

خالد بن عبد العزیز نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان درینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں،   دونوں ممالک جہاز کے دروازے کھلنے کی دوری پر موجود ہیں۔  پاکستان اور سعودیہ کو کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ، ہم ایک ہیں اور متحد ہیں۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری  کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت اور معاشرت ایک دوسرے سے جڑی ہے۔پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دارہیں،دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے،دونوں کےدرمیان مذہبی اور روحانی تعلق قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس فورم کاروباری افراد کیلئے بہترین فورم ہے۔ یہ فورم دونوں ممالک کےتاجروں میں رابطے کے لیے اہم ہے۔

Advertisement

خالد بن عبد العزیز نے کہا کہ  تجارت بڑھانے کے لیے جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version