Advertisement

ایس سی او کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے، محسن نقوی

ایس سی او کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس کے دوران اسلام آباد کی تزئین و آرائش اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں محسن نقوی نے ریڈ زون بالخصوص وی وی آئی پی روٹس کی بیوٹفیکشن کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اہم شاہراؤں کی اطراف دیدہ زیب لینڈسکیپنگ کی جائے، شہر بھر کو خوبصورت پھولوں اور فینسی لائٹس سے سجایا جائے۔

وزیر داخلہ کی جانب سے جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کے فنشنگ کے کام جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا اور تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔

Advertisement

محسن نقوی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے، پورے اسلام آباد خصوصاً وی وی آئی پی روٹ اور ریڈ زون کی خوبصورتی اور  صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

اجلاس میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد شہر کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنے کے لئے کارروائیوں میں کوئی نرمی نا برتی جائے، ڈینگی کی روک تھام کیلئے کمشنر اسلام آباد اور کمشنر راولپنڈی مشترکہ طور پر کام کریں۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کو باؤنڈری ایریا میں کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ جڑواں شہروں کی انتظامیہ مل کر مشترکہ کارروائیاں کریں اور ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کو جلد کلیئر کیا جائے، ڈینگی کیسسز رپورٹ ہونے والے مقامات کے اطراف سرویلینس کو بڑھایا جائے۔

اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version