Advertisement

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس؛ راولپنڈی کے اندرون شہر کے 5 مقامات بند

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس؛ راولپنڈی کے اندرون شہر کے 5 مقامات بند

راولپنڈی: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے دو روزہ سربراہی اجلاس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے اندرون شہر کے 5 مقامات کو بند کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے کورال چوک، گلزار قائد، ایئر پورٹ روڈ، چوہان چوک اور فوج ٹاور چوک کو بند کر دیا گیا ہے۔

اندرون شہر کے 5 مقامات صبح 11 سے شام 6 تک بند رہیں گے جبکہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ٹیپو روڈ، مری روڈ، اسٹیڈیم روڈ، شید پور روڈ، کہچری چوک اور اسکیم تھری روڈ عام ٹریفک کے لئے کھلا رہے گا۔

واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں سڑکوں کی بندش آج 14 سے 16 اکتوبر تک ہو گی، تاہم راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں کئی شاہراہیں نقل و حمل کے لئے بند کردی گئی ہیں۔

بعدازاں اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ سطح اجلاس کی ساری تیاریاں ہوگئی ہیں جس میں متعدد سربراہان حکومت اور درجنوں غیر ملکی وفود شرکت کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version