Advertisement

پاکستان کو استحکام دینے کیلئے عدالتی نظام کا ٹھیک ہونا بہت ضروری ہے، رؤف صدیقی

پاکستان کو استحکام دینے کیلئے عدالتی نظام کا ٹھیک ہونا بہت ضروری ہے، رؤف صدیقی

پاکستان کو استحکام دینے کیلئے عدالتی نظام کا ٹھیک ہونا بہت ضروری ہے، رؤف صدیقی

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو استحکام دینے کیلئے عدالتی نظام کا ٹھیک ہونا بہت ضروری ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پربنائے گئے تمام مقدمات جھوٹے تھے، 28 سے 30 مقدمات بنانے پردل برداشتہ نہیں ہوں۔

رؤف صدیقی نے کہا کہ عدالتی نظام کوبہترسے بہترہونا ضروری ہے، جھوٹے گواہ کو عدالت سے سیدھےجیل جاناچاہیے، فیصلے بڑے اورچھوٹے کی بنیاد پرنہیں حقیقت کی بنیاد پرہونےچاہئیں۔

رؤف صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم سے حق نمائندگی چھین کرکسی دوسری جماعت کودیا گیا، ایک جماعت کو کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ دینے کیلئے ایم کیوایم کوتوڑاگیا۔

رؤف صدیقی نے کہا کہ نتیجہ یہ نکلا کہ آج وہی گلے پر سوار ہیں، آج نوجوان سڑکوں پرنوکری کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں، مطالبہ ہےایم کیوایم کواس کا جائزحق دیاجائے۔

Advertisement

رؤف صدیقی نے کہا کہ آٹھ برس بعد کیس کا فیصلہ آیا، عدالت نے مقدمہ نیب کو واپس بھیج دیا ہے، نیب نے کہا کہ کوئی مالی بے قاعدگی نہیں ہے، مالی فوائد کے الزامات نہیں ہیں، جتنے مقدمات تھے ان میں با عزت بری ہوا۔

رؤف صدیقی نے کہا کہ میرے خلاف فرمائشی مقدمات بنائے گئے، کیس نہیں چلا صرف تاریخیں ہوتی گئیں، مقدمات کی بنیاد پر ای سی ایل میں نام ڈالا گیا، جنہوں نے مقدمہ بنایا وہ بھی کہتے تھے آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

رؤف صدیقی نے کہا کہ عدالت نے بھی آٹھ سال ضائع کرنے پر افسوس کا اظہار کیا، میرے خلاف اٹھائیس مقدمات بنائے گئے، یوم حشر اس کا حساب لیا جائے گا، عدالتی نظام کو بہتر ہونا ضروری ہے، عدالتوں میں فیصلے حقیقت کی بنیاد پر ہونے چاہیئے۔

رؤف صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ بات سب مانتے کہ ایک جماعت کو سندھ کے شہری علاقے دینے کے لئے سب کچھ کیا گیا، سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے، شہری علاقوں کے نوجوان بے روزگار ہیں، ایم کیو ایم پر کریک ڈاؤن کا دوسروں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

رؤف صدیقی نے کہا کہ سرکاری نوکریوں سے پابندی ختم کی جائے، سندھ کے شہری علاقوں میں احساس محرومی بڑھتا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version