مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لاہور سے دبئی کیلئے روانہ

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لاہور سے دبئی کیلئے روانہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نواز شریف صبح 9 بجے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کا دبئی میں ایک روز قیام ہوگا جہاں سے وہ لندن جائیں گے، 29 اکتوبر کو لندن سے نوازشریف امریکہ جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف امریکہ میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے جبکہ انکی لندن میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن پہنچیں گی، جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

