Advertisement

عبدالقادر پٹیل کا پی ٹی آئی کو کرارا جواب

عبدالقادر پٹیل کا پی ٹی آئی کو کرارا جواب

عبدالقادر پٹیل کا پی ٹی آئی کو کرارا جواب

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کو کرارا جواب دے دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آئینی ترمیم ہم نہیں کوئی اور لایا ہے جب کہ ن لیگ کو پی پی کے خلاف آئی جے آئی کے طور پر لایا گیا لیکن مسلم لیگ ن نے وقت کے ساتھ سبق سیکھا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہمارا ایک منشور اور مقصد ہے جب کہ مسلم لیگ ن کا بھی منشور ہے لیکن بتایا جائے پی ٹی آئی کا کیا منشور ہے، انہوں نے بھاگنے کے لئے کورم کی نشاندہی کی جو ناکام رہی اور ہم نے انہیں گریبان سے پکڑ کر یہاں بٹھایا جب کہ انہیں جلن مولانا فضل الرحمان سے ہے جو قائل ہوگئے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ جب فریال تالپور کو آدھی رات کو اسپتال سے جیل لے جایا گیا وہ یاد نہیں؟، جنات کے گھرمیں پتھر پھینکو گے تو پھر بد روحیں نکلیں گی۔ آج 5 ووٹ دینے والوں کو لوٹے کہتے ہو لیکن کل صادق سنجرانی کو ووٹ دینے والے کیا لوٹےنہیں تھے؟، وہ وقت دیکھنا جب آپ کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو 5 آئے لیکن چاہتے تو 50 بھی ووٹ دینے کو تیار تھے، دھرنوں میں ڈانس کروانا اور تسبیح ہاتھ میں گھمانا کہاں کا اصول ہے، غیر جمہوری جعلی حکومت سے صوبے کے لیے فنڈ کیوں مانگ رہے ہو۔

Advertisement

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمیں سندھ میں گورنر راج کی دھمکیاں دیتے تھے جب کہ ہم آپ کے صوبے میں بھی گورنرراج کے مخالف ہیں۔ اب ان کا کام اداروں اور معیشت پر حملہ کرنا ہے، جب معیشت بہترہونے لگتی ہے تواحتجاج کی کال دے دیتے ہیں، یہ سیاست میں موقع دو کے لئے منتیں کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version