Advertisement

آسٹریلوی ہائی کمشنر کی محسن نقوی سے ملاقات؛ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

آسٹریلوی ہائی کمشنر کی محسن نقوی سے ملاقات؛ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز وزارت داخلہ پہنچے جہاں انکی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر آسٹریلوی ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا اور اس دوران بارڈر مینجمنٹ اور انسداد انسانی اسمگلنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری اور آسٹریلین کیپیٹل ٹریٹری کو سسٹر سٹیز کا درجہ دینے پر بات چیت کی گئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ اور آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس دسمبر میں آسٹریلیا میں منعقد کروانے پر بھی اتفاق کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم 30 اکتوبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہو گی، امید ہے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کی عوام کو بھر پور کھیل دیکھنے کو ملے گا، پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کو بگ بیش کیلئے این او سی جاری کیے جائیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو آسٹریلوی ٹیم کا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ بھی پیش کیا اور کہا کہ آسٹریلیا ٹریننگ، خواتین اور نابینا افراد کی کرکٹ کے شعبوں میں تعاون فراہم کرے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ اور انسداد انسانی اسمگلنگ کے لئے پوری ٹیم مامور کی گئی ہے، آسٹریلیا سمیت تمام ممالک کی جانب ہونے والی انسانی اسمگلنگ کے تدارک کیلئے بھر پور طریقے سے کام کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے کی استعداد کار بڑھانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے بارڈر مینجمنٹ کے جدید طریقوں اور آلات سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ افغان مہاجرین کی آسٹریلیا منتقلی میں پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version