Advertisement

صدر مملکت کی انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

صدر مملکت کی انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

صدر مملکت کی انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دُکھ کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بزدلانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جب کہ صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

آصف زرداری کہتے ہیں کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے، پاکستان نے بھی دہشت گردی کے عفریت کا سامنا کیا، پاکستان ایسی وحشیانہ کارروائیوں کے درد اور تکلیف کو سمجھتا ہے، دہشت گرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں صدر مملکت نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور تمام اقوام کے محفوظ مستقبل کے لیے عالمی برادری کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version