Advertisement

بنوں میں شہید ہونے والے جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

بنوں میں شہید ہونے والے جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

بنوں میں شہید ہونے والے جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

راولپنڈی: ضلع بنوں میں دوران آپریشن شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف دوران آپریشن  بہادری سے لڑتے ہوئے میجر سمیت نائیک اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عاطف خلیل شہید (عمر 31 سال، ساکن ضلع سدھنوتی (آزاد کشمیر)، شہید نائیک آزاد اللہ (عمر 36 سال، ساکن ضلع کرک) اور شہید لانس نائیک غضنفر عباس (عمر 35 سال، ساکن ضلع لیہ) کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ میجر عاطف خلیل شہید کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت پاک فوج کے جوانوں، شہداء کے لوحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ ہمارا عزم و حوصلہ بلند ہے اور شہداء کی یہ عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہماری طاقت ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version