Advertisement

مخصوص نشستیں؛ الیکشن ایکٹ میں ترمیم عدالتی فیصلے کو غیر مؤثر نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ کی دوسری وضاحت

فوجی عدالتوں کے کیس میں آج ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ نے دوسری وضاحت جاری کردی ہے۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم عدالتی فیصلے کو غیر مؤثرنہیں کرسکتی۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سے اطلاق سپریم کورٹ پرنہیں ہوسکتا جب کہ اکثریتی ججز نے اپنی وضاحت الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

وضاحت میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا پابند ہے، تفصیلی فیصلے کے بعد مزید وضاحت کی ضرورت نہیں تھی۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے وضاحت کے لئے رجوع کیا جو جاری کی گئی، سپریم کورٹ نے اپنی وضاحت کو تفصیلی فیصلے کا بھی حصہ بنایا۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا آرٹیکل 189 کے تحت لازم ہے، تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن دوسری وضاحت کے لئے عدالت سے رجوع کیا جب کہ سپریم کورٹ نے ووٹر کے حقوق کی عمل داری کے لئے اپنے فیصلے میں ریلیف دیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواست پر دوسری وضاحت جاری کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
Next Article
Exit mobile version