محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ؛ تعمیراتی کاموں کا جائزہ

محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ؛ تعمیراتی کاموں کا جائزہ
لاہور: قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، بیسمنٹ کا مکمل کر کے فلورز کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے علی الصبح قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا اور اس دوران بیسمنٹ اور فلورز کے کاموں کا معائنہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکلوژرز کے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ بھی کیا اور تعمیراتی کاموں کے معیار کو چیک کیا۔
محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔
کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے متعلقہ حکام کو بھی ہدایات دیں اور کہا کہ پراجیکٹ کو ہر قیمت پر ڈیڈلائن تک مکمل کرنا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے پوری ٹیم کو دن رات کام کرنا ہے۔
دورے کے دوران ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر جاری کاموں اور پیشرفت کے بارے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ، انفرا اسٹرکچر کے حکام، ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

