Advertisement

سوات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 3 خوارج ہلاک

بھارتی اسپانسرخوارج

سیکیورٹی فورسزنے بھارتی اسپانسرخوارج ہلاک کردیے/ فوٹو

سوات کے علاقے چارباغ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سرغنہ  عطااللہ عرف مہران سمیت 3  خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب  ڈسٹرکٹ سوات کے علاقے چار باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں خارجیوں  کے سرغنہ عطا اللہ مہران سمیت تین خوارج  ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

خارجی  عطا اللہ مہران 22 ستمبر 2024 کو غیرملکی سفیروں کے قافلے میں موجود پولیس وین پردھماکہ خیز مواد سے حملے سمیت علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔

Advertisement

سیکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version