Advertisement

توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بانی پی ٹی آئی

توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ آپ سیکیورٹی کے انتظامات کریں اور بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں لائیں۔ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں گے تو وہ اپنے وکلاء کے ساتھ میٹنگ کر لیں گے ۔

عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کہا اگر آپ بانی پی ٹی آئی کو نہیں لائیں گے تو  کل آپ عدالت کو بتائیں گے کہ کیوں پیش نہیں کر سکے، ، جس سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے نہیں لائیں گے اس سے متعلق عدالت کو مطمئن کریں گے۔

Advertisement

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے آج سہ پہر 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version