Advertisement

تعلقات کے فروغ کے لیے ملائیشیا کی خدمات قابلِ قدر ہیں، وزیراعظم

تعلقات کے فروغ کے لیے ملائیشیا کی خدمات قابلِ قدر ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلقات کے فروغ کے لیے ملائیشیا کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کو خوش آمدید کہتے ہیں، تعلقات کے فروغ کے لیے ملائیشیا کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں مفاہمتی یادداشتوں کے وعدوں پر پورا اتریں گے، پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات بہترین ہیں، دونوں ممالک مل کر سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، آزادی حاصل کرنے کے لیے لاکھوں کشمیریوں نے جان کی قربانی دی، ایک دن آئے گا کشمیری آزادی حاصل کرلیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان نے ہمیشہ غزہ کے لوگوں کی حمایت کی۔

Advertisement

اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے کہا کہ شاندار استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ہے، دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، سیمی کنڈکٹر کی صنعت کے حوالے سے ملائیشیا اہم مرکز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، خصوصی اقتصادی زونز میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔

ملائیشین وزیراعظم نے اردو میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version