Advertisement

میانوالی میں پولیس کی بڑی کارروائی؛ 10 خوارجی دہشتگرد ہلاک

میانوالی میں پولیس کی بڑی کارروائی؛ 10 خوارجی دہشتگرد ہلاک

میانوالی میں سی ٹی ڈی پنجاب، پولیس اور ایلیٹ فورس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 10 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میانوالی تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں سی ٹی ڈی، پولیس و ایلیٹ کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔

ڈی پی او میانوالی اختر فاروق، ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل محمد اقبال، ایس ایچ او تھانہ مکڑوال، ایس ایچ او تھانہ کمرمشانی، پولیس اور ایلیٹ فورس ٹیمیں آپریشن میں شامل تھیں۔

ترجمان کے مطابق پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا  شدید تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او میانوالی اختر فاروق، ڈی او سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل سمیت پولیس و ایلیٹ کے تمام افسران و جوان فائرنگ میں محفوظ رہے ہیں۔

Advertisement

 دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کا کہنا تھا کہ پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version