شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان

شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں۔
کراچی میں اس وقت شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، جبکہ گرمی کی شدت نومبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ماہ نومبر کے وسط سے رات میں خنکی میں اضافہ ہوگا، اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
شہر میں آج مطلع مکمل صاف رہے گا، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ صبح 11 تا شام 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

