Advertisement

صدر مملکت کا پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

صدر مملکت کا پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

صدر مملکت کا پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعاون اور کاروباری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات کی اور اس دوران پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعاون اور کاروباری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون بہتر بنانے کے لئے دونوں ممالک کی اسٹاک ایکسچینج کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے، پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک ترکمان تعلقات مشترکہ اقدار، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں، خطے میں مشترکہ خوشحالی ،استحکام اور دونوں ممالک کی عوام کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں مفید ثابت ہوگا۔

Advertisement

راشد میردوف نے عَشق آباد میں مخدوم گلی فراغی کے 300ویں یوم پیدائش کے موقع پر بین الاقوامی فورم میں شرکت پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ صدر پاکستان کی عَشق آباد میں بین الاقوامی فورم میں شرکت  ترکمان عوام کے لئے احترام کی عکاس ہے۔

راشد میردوف نے ترکمانستان کے صدر اور ترکمان عوام کے قومی رہنما کا صدر آصف علی زرداری کیلئے خصوصی تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

صدر مملکت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی حکومتوں کے سربراہان کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شرکت پر راشد میردوف کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں صدر مملکت نے عَشق آباد دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر ترکمانستان کی حکومت شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version