بشریٰ بی بی کی رہائی پر فیصل واوڈا کا بیان سامنے آگیا

بشریٰ بی بی کی رہائی پر فیصل واوڈا کا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد: بشریٰ بی بی کی رہائی پر سینیٹر فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ کل بتایا تھا آج بشریٰ بی بی رہا ہوجائیں گی اور وہ رہا ہوگئیں۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں اڈیالہ جیل سے آج رہا کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ سخت سیکیورٹی حصار میں روانہ ہوگئیں ہیں۔
بشریٰ بی بی کی رہائی پر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کل بتایا تھا کہ آج بشریٰ بی بی رہا ہوجائیں گی اور وہ رہا ہوگئیں جب کہ بشریٰ بی بی پر کوئی نیا کیس بھی نہیں بنا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ وی آئی پی طریقے سے بشریٰ بی بی کی گاڑی بھی اندر جانے دی گئی، جیسے بتایا تھا بانی پی ٹی آئی بھی آج وکلاء سےملاقات کریں گے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 26 اکتوبر سے جیل میں ریگولرملاقاتیں بھی ہوں گی، اللہ کا شکر ہے میں ہوا میں تیر نہیں چلاتا، قوم سےمیں کچھ نہیں چھپاؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

