Advertisement

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس ملائیشیا روانہ ہوگئے۔

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وزیرِ تجارت جام کمال نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے پاک ملائیشیا تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا۔

وزیرِ اعظم نے بتایا کہ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم علامہ اقبال کے مداح ہیں جو پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے، ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کے پاکستانی عوام اور حکومت کے لئے اچھے الفاظ، نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک ملائیشیا بزنس فورم میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ پر مثبت پیش رفت ہوئی، پاکستان کی ملائیشیاء سے تجارت کے فروغ سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Advertisement

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم ملائیشیا کا دورہءِ پاکستان، پاک ملائیشیا تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوا، دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

شہباز شریف نے مزید بتایا کہ پاکستان سے ملائیشیا کو پراسیسڈ گوشت اور چاول کی برآمدات میں اضافہ اور طریقہ کار کو سہل بنایا جائے گا، دونوں ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری و تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version