Advertisement

آئینی ترمیم؛ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات آج متوقع

آئینی ترمیم؛ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات آج متوقع

لاہور: آئینی ترمیم کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، لاہور ایئر پورٹ پر صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز اور حاجی منظور آفریدی، طارق خان بلوچ اور رؤف عطا ایڈووکیٹ نے استقبال کیا۔

ایئر پورٹ پر استقبال کرنے والوں میں ضلعی سیکریٹری جنرل حافظ عبدالرحمان، حافظ زین العابدین اور زاہد حسین شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف آج جاتی امرا میں بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کو عشائیہ دیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت بھی شریک ہوگی، آئینی ترمیم اور ملک کی موجودہ صورتحال پر بات ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version