ملک میں موذی پولیو وائرس نے ایک بار پھر پنجے گاڑ لیے

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام
ملک بھر میں موذی پولیو وائرس نے ایک بار پھر پنجے گاڑ لیے۔
ذرائع کے مطابق ایک روز کے دوران پولیو وائرس کے چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ این آئی ایچ کی نیشنل ریفرنس لیب نے پولیو کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں سال کے پولیو وائرس کیسز کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے، سندھ سے تین، خیبرپختونخوا سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، جبکہ جیکب آباد کی یونین کونسل ٹھل ٹو سے دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جیکب آباد یو سی ٹھل 2 کی 32 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے، ملیر کی یو سی ابراہیم حیدری کا چھ سالہ بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا، یو سی ابراہیم حیدری کا پولیو سے متاثرہ بچہ انتقال کر چکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ابراہیم حیدری کے رہائشی بچے کا انتقال پولیو ٹیسٹ سے قبل ہوا، ڈی آئی خان کی یو سی مورگہ 22 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ پولیو کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی جینیاتی تشخیص کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News