Advertisement

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس؛ راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

دفعہ 144

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس؛ راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

لاہور: حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی، دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی جبکہ راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائیٹس کے استعمال پر بھی  پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Advertisement

اس سے قبل پنجاب کے 8 شہروں میں بھی فوری طور پر 3 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، ان شہروں میں ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیرآباد شامل تھے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version