Advertisement

سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارج جہنم واصل

آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز  کے باجوڑ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران  9 خوارج دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  سیکیورٹی فورسز  نے باجوڑ میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج  دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 خوارج دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

مارے جانے والے خوارج  میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ سید محمد عرف قریشی استاد بھی جہنم واصل گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران ہتھیار،گولیاں اوردھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

Advertisement

ہلاک خوارج دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔علاقےمیں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن  بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version