Advertisement

یوسف رضا گیلانی اور ایاز صادق کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

یوسف رضا گیلانی اور ایاز صادق کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان اور چین کی پارلیمانی سفارتکاری متحرک ہوگئی،  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چینی وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اسپیکر ایاز صادق اور یوسف رضا گیلانی نے پاک چین پارلیمانی سفارتکاری میں تیزی لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو عوامی خواہشات کے مطابق بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے، چین پاکستان کا بااعتماد اور مخلص دوست ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے۔

Advertisement

ایاز صادق نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم سے علاقائی تعاون کو فروغ ملے گا، اجلاس سے علاقائی استحکام کو تقویت ملے گی پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا، اس کے پلیٹ فارم سے علاقائی ترقی کے لیے کام کریں گے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے منصوبے دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

اسپیکر نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، تعلیمی اور سائنسی تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون سے پاکستانی عوام کو بہت فائدہ ہوگا، چین پاکستان کا اسٹریٹجک شراکت دار، مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، پاکستان اور چین کے مابین پارلیمان کی سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ مستقبل میں پارلیمانی وفود کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا، چین کے وزیراعظم کا حالیہ دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version