پاکستان کی سوڈان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر پر حملے کی مذمت

ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل؛ حقائق سامنےآنے کے بعد باضابطہ تبصرہ کرینگے، پاکستان
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے سوڈان کے شہر خرطوم میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سوڈان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سفیر پر حملے جیسے واقعات بین الاقوامی قانون اور ویانہ کنونشن برائے سفارتی تعلقات 1961 کی خلاف ورزی ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ویانہ کنونشن کے تحت تمام سفارتی عملے اور سفارتی مقامات کا احترام لازم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

