پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 28 ہوگئی

پاکستان میں پولیو کے مزید 3 کیسز رپورٹ
قومی ادارہ صحت نے ضلع ژوب اور ٹینک سے دو پولیو کیسز کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق رواں برس اب تک پولیو وائرس کے 16 کیسز بلوچستان اور 7 کیسز سندھ سے رپورٹ کیے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختون خوا سے 3 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کے ایک، ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ میں پولیو کے تین کیسز کراچی، دو حیدر آباد، ایک شکار پور اور ایک سجاول سے رپورٹ ہوا، جبکہ کراچی میں ضلع کیماڑی سے دو جبکہ ضلع شرقی سے پولیو وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

