Advertisement

آئینی ترامیم؛ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات طے پا گئی

آئینی ترامیم؛ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات طے پا گئی

اسلام آباد: آئینی ترامیم کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جلد ملاقات طے پا گئی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے میاں نوازشریف اسلام آباد میں ملاقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے کراچی سے اسلام آباد واپس آتے ہی ملاقات کا دن اور وقت طے کیا جائے گا۔

حکومتی پارلیمانی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز مان لی، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم پر اپنا مسودہ دو سے تین دن میں حکومتی ٹیم کے حوالے کریں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قانونی ٹیم اپنا مسودہ جے یو آئی سے شیئر کرے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے، جے یو آئی کے مسودے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ہی پانچ سینئر ججوں پر مشتمل آئینی بینچ کی تشکیل کی ترمیم بھی شامل ہے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی اتحاد اگر آئینی عدالت پر زور دے گا اور مولانا کی دیگر ترامیم عملی طورپر مان لے گا تو مولانا بھی آئینی عدالت پر لچک پیدا کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version