اکتوبر، اپریل اور مئی کے بعد کراچی کا تیسرا گرم ترین مہینہ

اکتوبر، اپریل اور مئی کے بعد کراچی کا تیسرا گرم ترین مہینہ
اکتوبر، اپریل اور مئی کے بعد کراچی کا تیسرا گرم ترین مہینہ ہوتا ہے۔
انجم نذیر میٹرولوجسٹ کے مطابق اکتوبر میں 1951 میں کراچی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ 2017میں 41.8 ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا۔
انجم نذیر نے بتایا کہ نومبر میں تقریبا 10 تاریخ کے بعد کراچی کا موسم معتدل ہونا شروع ہو جائے گا، جبکہ کراچی میں سردی 15 دسمبرسے لے کر جنوری کے آخر یا فروری کی ابتدائی دنوں تک رہتی ہے، اس سال بھی کراچی میں جو سردی ہے وہ اس کا ٹائم پیریڈ یہی رہے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں خشک سردی دیکھنے کو ملے گی اس سال سردی جو زیادہ سخت ہوگی، سائبیرین ہوائیں ہمارے خطے کو زیادہ متاثر کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News