Advertisement

وزیر اعظم کی پشین اور ژوب میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم کی پشین اور ژوب میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم کی پشین اور ژوب میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پشین اور ژوب میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشین اور ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی۔

وزیرِ اعظم نے پانچ خوارج کو گرفتار کرنے اور دو خوارج کو جہنم واصل کرنے سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد ضبط کرنے پر افسران و جوانوں کی تعریف کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کے لئے دن رات سرگرمِ عمل پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کے ملک میں انتشار و بد امنی پھیلانے کے عزائم کو خاک میں ملانے کے مشن میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین اور ژوب میں انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو گرفتار اور 2 کو جہنم واصل کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version