Advertisement

عظمیٰ بخاری نے صحافیوں کو جلد پلاٹس کے لیٹر دینے کی خوشخبری سنادی

عظمیٰ بخاری نے صحافیوں کو جلد پلاٹس کے لیٹر دینے کی خوشخبری سنادی

عظمیٰ بخاری نے صحافیوں کو جلد پلاٹس کے لیٹر دینے کی خوشخبری سنادی

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز صحافیوں کو جلد پلاٹس کے لیٹرز تقسیم کریں گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کی فلاح کے لئے مختلف اقدامات کیے جب کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پریس کلبوں میں گرانٹس تقسیم کی جارہی ہیں، روڈا میں صحافیوں کے لئے پلاٹوں کی اسکیم شروع کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روڈا کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی بنائی ہے اور مریم نواز صحافیوں کو جلد پلاٹس کے لیٹرز تقسیم کریں گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب کہتی ہیں کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک سال میں 80 منصوبے شروع کیے، بہت سے منصوبے مکمل بھی ہوگئے جو جلد تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی خواہاں ہیں جب کہ مریم نواز صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے محنت کررہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری مزید کہتی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب خدمت اورکارکردگی پر یقین رکھتی ہیں، متعدد کاشتکاروں میں کسان کارڈ کا اجرا کیا جاچکا ہے جب کہ کسانوں کو جدید زرعی آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version