Advertisement

ہماری حکومت نے بارہ سالوں سے بند اسکول کھولے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان میں دہشتگردی کی لہر ریاست کیخلاف سازش ہے، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے بارہ سالوں سے بند اسکول کھولے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسکول کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے بارہ سالوں سے بند اسکول کھولے، ایک منظم سازش کے تحت طلبا کو ملک دشمن کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی سے ناراض بچوں کو ریاست کے خلاف کیا جارہا ہے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، حکومت بچوں کو ہاورڈ اور اکسفورڈ بھجوا رہی ہے اورملک دشمن ان کو خود کش بنارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوئٹہ میں پروفیسر ناظمہ طارق بلاک قائم کررہی ہے، صحت کے حوالے سے جاری منصوبے پر عمل درآمد سے صوبہ ترقی کرے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی طالبات کو محدود وسائل میں سہولیات دے رہے ہیں، تعلیمی بجٹ سو فیصد بڑھایا ہے، پندرہ ہزار اساتذہ کو نوکری دے رہے ہیں، ملازمتوں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version