Advertisement

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، اسپیکر ملک محمد احمد خان

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، اسپیکر ملک محمد احمد خان

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، اسپیکر ملک محمد احمد خان

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

راؤ ماجد علی میڈیا کوآرڈینیٹر برائے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق کارکردگی کے جائزے کے معاملے پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی کے جنیوا میں خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں اسپیکرملک محمد احمد خان کی قیادت میں وفد نے بین الاقوامی عہد نامہ برائے شہری و سیاسی حقوق (ICCPR) پر عملدرآمد سے متعلق پاکستان کی انسانی حقوق رپورٹ کا جائزہ پیش کیا۔

وفد نے 2017 کے بعد انسانی حقوق کے شعبے میں پیشرفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، جبکہ امتیازی سلوک کے خلاف قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، نفرت انگیز تقریر کے خاتمے اور صنفی تشدد کے خلاف مضبوط اقدامات کر رہے ہیں۔

Advertisement

 ملک محمد احمد خان  نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا مضبوطی کی جانب گامزن ہے، جبکہ تحفظ حقوق نسواں کیلئے انسداد ہراسگی اور  وراثتی حقوق پر قانون سازی کی گئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

پاکستانی وفد نے کہا کہ عوام کے انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ اولین ترجیح ہے، جبکہ پاکستانی وفد نے ICCPR پر عملدرآمد کو مزید بہتر بنانے کے لیے قومی سطح پر کوششوں کا عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وفد میں وزیر قانون ملک صہیب بھرتھ اور سیکرٹری وزارتِ انسانی حقوق، اللہ دینو خواجہ شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version