Advertisement

پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرا کر غلامی کا ثبوت دیا گیا، اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی رہنماؤں کا حقیقی جمہوریت کیلئے جدوجہد کا دعویٰ کھوکھلا ہے، اکبرایس بابر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرا کر غلامی کا ثبوت دیا گیا۔

اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے فراڈ پر پیشی تھی، 03 مارچ کو ایک پی ٹی آئی کے الیکشن کا فراڈ ہوا تھا، ہماری کیس کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے میں نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے کیس کیا تھا، اگر ہمارا کوئی مغربی ملک ہوتا تو پی ٹی آئی کا کی ٹاپ لیڈرشپ آج جیلوں میں ہوتی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 24نومبر کی کال مس کال ثابت ہوگی، وقت پر اگر انتشار کو پکڑا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے، آج پی ٹی آئی کے جلسوں میں امریکہ کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے، ہم ملک کو امریکہ کی غلامی میں نہیں جانے دیں گے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں میں سے ایک ہیں، ہمارے سب بنیادی حقوق داؤ پر لگا دیے گئے ہیں، موجودہ پی ٹی آئی رہنما یہ سب ایلنز ہیں، پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر ہاییجیک ہو چکی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست ایک بندر بان کی حیثیت اختیار کر چکی ہے، پاکستان میں نہ آئین ہے نہ قانون ہے، پاکستان کی سیاست جمہوریت کے نام پر ایک دھوکہ ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ چین اپنی سیاسی جماعتوں میں انصاف لے کر آئے، جمہوریت لے کر آئے، برطانیہ میں سیاسی جماعتوں میں بادشاہت نہیں ہوتی، ہمارے عدالتی نظام کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے، جو عدالتوں کا وقت ضائع کرتے ہیں، ان کے لائسنس کینسل ہونے چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version