الیکشن اپنے وقت پر ہونگے، سیاسی آلودگی کے خاتمے کا وقت آگیا، رانا مشہود

الیکشن اپنے وقت پر ہونگے، سیاسی آلودگی کے خاتمے کا وقت آگیا، رانا مشہود
لاہور: پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے، سیاسی آلودگی کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔
چیئرمین رانا مشہود نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دن رات کام کررہی ہے، وفاق شہباز شریف کی سربراہی میں دن رات دنیا کو اکھٹا کررہا ہے، 2018 کے بعد پاکستان میں ایک روپے فارن انوسٹمنٹ نہیں آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے، وزیر اعظم شہباز شریف باکو جائیں گے، پاکستان کا آلودگی میں کردار زیرو فیصد ہے، ہم دنیا کو بھگت رہے ہیں، پاکستان کی عوام پر ہوا اور روشنی تنگ کی جارہی ہے۔
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ گرین یوتھ موومنٹ وفاق نے شروع کیا ہے، اگلے مہینے وزیر اعظم شہباز شریف اس کا افتتاح کریں گے، کلائمینٹ ویریئر باہر نکل کر ملکی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوگا، نہ کوئی ڈیل ہے نہ کوئی ڈھیل ہے، نو مئی کے واقعات کروانے والے وہ قوتیں جو امریکہ میں قراردادیں پیش کرتی ہیں، وہ قوتیں فلسطین پر تو آواز نہیں اٹھاتی لیکن ہندو اور یہودی لابی کو سپورٹ کرتے ہیں
رانا مشہود نے کہا کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء میں کمی آرہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف الیکٹرونک وہیکل کا افتتاح کریں گے، پورے پاکستان میں ان کو لگانے جارہے ہیں، ہم پاکستان کی فلاح، بھلائی اور عوام کی فلاح کے لئے کام کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے پاکستان ڈکٹیشن نہیں لے گا، نواز شریف پر فضول لوگ کرپشن کا الزام لگاتے ہیں اگر کرپشن کرنا ہوتی تو پانچ ارب ڈالر لے لیتے لیکن دھماکے نہ کرتے۔
چیئرمین رانا مشہود نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو امریکہ رہا کرنے میں مانتا ہے تو گند نکال کر دینے میں کوئی حرج نہیں ہے، پورے پاکستان میں ٹیلنٹ ہنٹ کرنے جارہے ہیں، دنیا کے ممالک ہمارے پارٹنر بننے جارہے ہیں، دنوں میں چیزیں ٹھیک نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بائیس سال بعد کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں جیت گیا، محسن نقوی نے گراس روٹ لیول پر جو کام شروع کیا گیا تھا اس کی وجہ سے کامیابی ملی، جو تنقید کرتے تھے اب ان کو باہر آنا چاہیے، ڈیپارٹمنٹل سپورٹس جو بانی پی ٹی آئی نے ختم کردیا تھا اس کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

